پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کی حکومت مدت پوری کرے گی،دھرنوں سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا، ان خیالات کا اظہار صدرمسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس راجہ اشفاق نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا،انہوں نے کہا کہ اقتدار کی خاطر ملک کی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر کے ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ احتجاج اور دھرنوں سے کسی کو فائدہ نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان پر اقتدار کا بھوت سوار ہے اور وہ کسی بھی صورت حکومت گرانے کی سازشوں میں مصروف ہیں تاہم عوام ان کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے