سپین(بیورو چیف) پاناما لیکس کی انکوائری مکمل ہونے تک وزیر اعظم کو رضا کارانہ طور پر مستعفی ہو جانا چا ہیے تاکہ شفاف انکوائری ہو سکے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے مستعفی نہ ہونے پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح اس انکوائری کا رزلٹ بھی زیرو ہی نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم اپوزیشن کی مشاورت سے مقرر کیا جائے