پیرس(عمیر بیگ)عمران خان پاکستان میں اپنے سابق سسرالیوں اور جمہوریت مخالف قوتوں کے سہولت کار ہیں۔پاناما لیکس اب صرف ہنگامہ لیکس ہے۔اپوزیشن جماعتیں پاناما لیکس پر ایک پیج نہیں بلکہ اپنے اپنے داؤ پیچ پر ہیں۔ پاناما لیکس پر شور چند روز تک ختم ہو جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمرو الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم نہ بننے کی وجہ سے ذہنی مریض بن چکے ہیں جس کا علاج حکومت کے پاس ہے نہ عوام کے پاس۔ عمران خان نوازشریف کے 2018ء اور اسکے بعد بھی صبر کرنے کے مشورے پر عمل کریں تو ان کی طبیعت ٹھیک ہو سکتی ہے۔