پمز اسپتال میں سولر بچوں کا علاج جاری، مزید ٹیسٹ رپورٹس آ گئیں، بچے اسپتال میں ہشاش بشاش دکھائی دینے لگے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) پمز اسپتال میں سولر بچوں کا علاج جاری ہے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی رپورٹس آ گئیں، بچے اسپتال میں خوش ہیں اور سیلفیاں بنا رہے ہیں۔ اسپتال میں بچے موج مستی کرتے رہے اور آئینے کے سامنے کھڑے ہو کر تصویریں بھی بناتے رہے۔ میڈیکل بورڈ کی ہدایت پر بچوں کے کچھ ٹیسٹ دوسرے اسپتال سے ہونے تھے تاہم پہلے سے وقت نہ لینے پر آج ٹیسٹ نہ ہو سکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کے مزید ٹیسٹس کی رپورٹس آنے کے بعد ہی بیماری کی حتمی تشخیص ہو سکے گی