وزیراعظم کے گلے شکوے اپنی جگہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کہتے ہیں نواز شریف ان کے شہر میں آئے مگر دعوت تک نہ دی۔ تحریک انصاف کے ترجمان نے بھی ان کی تنقید کا جواب کچھ یوں دیا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے کچھ سوالوں کے جواب چاہتی ہے۔
لاہور: (یس اُردو) سکھر میں خطاب میں وزیراعظم نے کہا وہ خورشید شاہ کے شہر میں ترقیاتی منصوبے کا افتتاح کرنے آئے مگر وہ ان سے استعفیٰ مانگ رہے ہیں۔ جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہا انہیں تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں دی اس کے باوجود وہ وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ ان کا کہنا تھا عوام کیلئے ہمیشہ مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا دہشت گرد اور دھرنا دینے والے اکٹھے ہو گئے ہیں اس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا حکومت نے جن دہشت گردوں کو پناہ دی اب تحریک انصاف کو ان سے ملانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا عمران خان ملک کی مقبول ترین شخصیت ہیں۔