counter easy hit

بجٹ میں نیشنل انکم سپورٹ پروگرام ڈیڑھ سو ارب روپے کرنے کا امکان

hundred billion

hundred billion

آئندہ مالی سال کا بجٹ تین جون کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت نیشنل انکم سپورٹ پروگرام کے لیے ڈیڑھ سو ارب روپے مختص کرنے جا رہی ہے۔56 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں جاری۔ امدادی پرگراموں کے لیے 150 ارب روپے مختص کرنے کا امکان۔ نیشنل انکم پروگرام کے لیے 18 ارب روپے اضافے کی تجویز 56 لاکھ افراد کو مالی مدد فراہم کرنے کا ہدف مقرر۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے 107 ارب روپے جبکہ وزیر اعظم کی قرضہ اسکیم کے لیے 25 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے ۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق وسیلہ تعلیم کے لیے تین ارب روپے جبکہ پاکستان بیت المال کے لیے چار سے پانچ ارب روپے رکھے جانے کا بھی امکان ہے۔