لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) ڈی سی اوگجرات لیاقت علی چٹھہ،ڈٖی پی او گجرات رائے ضمیرالحق نے گندم خریداری مرکزلالہ موسیٰ کا دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنرکھاریاں میاں اقبال مظہر،ٹی او آرکھاریاں تنویرعباس گجر،سی او کھاریاں شیخ وجاہت حفیظ صدیقی،سی او لالہ موسیٰ اختراسلام،تجاوزات انسپکٹرعلی نادرچوہدری بھی ان کے ہمراہ تھے،انہوں نے مراکز خریداری پر باردانہ کے اجرا ء کا ریکارڈ چیک کیا اور باردانہ حاصل کرنیوالے کسانوں کو فردا فردا ٹیلی فون کرکے ان سے سنٹر میں فراہم کی جانیوالی سہولیات ، عملہ کے رویہ بارے دریافت کیا۔ ایک کسان نے متعلقہ فوڈ انسپکٹر کے رویہ کی شکایت کی جبکہ ایک کسان نے پٹواری کی طرف سے غلط گرداوری کی شکایت کی جس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی سی او نے اے سی کھاریاں سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ حکومت پنجاب نے کسانون کو انکی فصل کا بہتر معاوضہ ادا کرنے کے لئے گندم کی خریداری کر رہی ہے تمام افسرا ن حکومتی پالیسوں سے کسانوں کو مستفید کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری نبھائیں ۔ انہوں نے واضع کیا کہ باردانہ کا اجراء صرف اسی کسان کو ہوگا جس کے نام گرداوری ہے ۔ انہوں نے کسانوں کے مراکز خریداری پر کسانوں کے بیٹھنے، پینے کے لئے پانی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضع کیا کہ باردانہ کے اجراء اور گرداوری کے حوالے سے شکایات ملنے پر متعلقہ اہلکار کے ساتھ ذمہ دار افسران کے خلاف بھی ایکشن لیا جائے گا۔ ،پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقعہ پرموجودتھی۔