لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) پانامہ لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرزنہیں چارج شیٹ ہے جسے سپریم کورٹ بھی قبول نہیں کرے گی،ان خیالات کا اظہارمسلم لیگ(ن) کے ممتازراہنماء سابق ٹکٹ ہولڈرحلقہ پی پی 112سیف الرحمان بھٹی ایڈووکیٹ نے ایک ملاقات میں کیا،انہوں نے کہاکہ جب پانامہ لیکس کا معاملہ آیاتو وزیراعظم میاں نوازشریف نے خودکواحتساب کیلئے پیش کردیااور کہاکہ وہ خودبھی پیش ہونگے اور اپنی اولادکو بھی پیش کریں گے،انہوں نے کہاکہ اپوزیشن سپریم کورٹ کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتی ،احتساب کا آغازوزیراعظم سے نہیں ہوگابلکہ جس جس کا نام پانامہ لیکس میں ہے ان سب کا احتساب ہوگا۔