counter easy hit

منگووال میٹرنٹی ہسپتال کی معذور وارڈ سرونٹ تین ماہ کی تنخواہ سے محروم

three months' salary

three months’ salary

گجرات(انور شیخ ) منگووال میٹرنٹی ہسپتال کی معذور وارڈ سرونٹ تین ماہ کی تنخواہ سے محروم محکمہ صحت نے چپ سادھ لی تنخواہ نہ ملنے کی وجہ وارد سرونٹ سخت مشکلات کا شکار ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ فوری نوٹس لیں بتایا گیا ہے گجرات کی رہائشی معذور تنزیلہ کنول جو کہ معذوری کے باوجود گجرات سے منگووال میٹرنٹی ہسپتال میں وارڈسرونٹ کی ملازمت کرتی ہے اور روزانہ گجرات سے منگووالکرایہ لگا کر آتی اور جاتی ہے مگر اس کے باوجود اس وارڈ سرونٹ کو ابھی تک تین ما ہ کی تنخواہ نہیں مل سکی جس کی وجہ سے وہ انتہائی پریشانی کے عالم مین مبتلا ہے مذکورہ وارڈ سرونٹ نے کئی بار ڈی ایچ او اور دیگر عملہ سے اپنی تنخواہ کے بارے میں مطالبہ بھی کیا مگر کو ئی شنوائی نہ ہو سکی اس سلسلہ میں ڈی سی او گجرات اور ای ڈی او فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ملازمہ کی تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔