پیرس(عمیر بیگ) تعلیم کے حوالے سے شریف برادران کے دعوے کھوکھلے ہیں،جس کا اندازہ عالمی جامعات کی رینکنگ سے لگایا جا سکتا ہے پاکستان کی کوئی یونیورسٹی دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل نہیں ہے جو تشویش کا باعث ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنماچوہدری سہیل بھدر نے یس اُردو سے کیا، اْن کا کہنا تھا کہ صحت اور تعلیم کا شعبہ خالصتاً حکومت کی ذمہ داری ہونا چاہیے لیکن مسلم لیگ ن سرکاری تعلیمی اداروں کو بھی نجی سیکٹر میں دے کر ایجوکیشن سسٹم مزید تباہ کرنے کے درپے ہے۔