پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن کا مقصدصرف اور صرف عوام کی خدمت ہے، ، نواز شریف عوامی لیڈر ہیں حکومت اپنا وقت پورا کرے گی۔ جمہوریت ن لیگ کانصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے اور جلسے سیاسی جماعتوں کا حق ہے۔ ن لیگ ایک سیاسی پارٹی ہے اور سیاست کرنا جانتی ہے انتخابات وقت پر ہی ہونگے میاں نواز شریف ایک قومی لیڈ ر ایک باوقار،دیانتداراور شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔