پیرس(عمیر بیگ)پسندیدہ فیصلوں پر عدلیہ کی تعریف اور نا پسندیدہ پرادارے کی توہین ان کا وتیرہ بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے قائد عمران خان سیاسی نا پختگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پارلیمنٹ سمیت ہر سرکاری ادارے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ صر ف اپنے پسندیدہ فیصلوں پر اعلیٰ عدلیہ کی تعریف اور نا پسندیدہ پر معز زادارے کی توہین ان کا وتیرہ بن چکا ہے۔ ہماری حکومت پہلے دن سے عوامی اور ملکی ترقی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے جبکہ عمران خان نے عام انتخابات، ضمنی معرکوں سمیت دیگر تمام اہم ملکی معاملات پر دھرنا سیاست کرکے ترقی کا پہیہ جام کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے مگر اس کے با وجود میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی جدوجہد کر رہی ہے۔