سپین (بیورو چیف)حکو مت وعدے پو رے کر نے میں ناکام ہو چکی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہاکہ انتخابات کے دوران لو ڈ شیڈنگ ختم کر نے کے دعوے کر نے والے حکمران لوڈشیڈ نگ تو ختم نہیں کر سکے مگر بجلی کے بلوں میں بے تحاشہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔