پیرس(عمیر بیگ)کرپٹ حکمران اپنے دفاع میں مصروف عمل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما منور جٹ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کرکے عوامی رابطہ مہم کے نام پرکروڑوں رو پے کی رقم کا ضیاع کیا جا رہا ہے۔میاں برادران زبانی جمع تفریق کر کے عوام کو پا گل بنا رہے ہیں۔انرجی بحران کے خاتمہ کا زبانی یقین دہا نی کر واکر ووٹ لینے والے میاں برادران نے 3سال گزر جا نے کے باوجود انرجی بحران کا خاتمہ تو درکنار کمی بھی نہ کر سکے