counter easy hit

احتساب بلا امتیاز و تفریق سبھی کا ہونا چاہئے :راجہ اشفاق

Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

؂ پیرس(عمیر بیگ) احتساب بلا امتیاز و تفریق سبھی کا ہونا چاہئے۔ہماری قیادت کا موقف کرپشن، لوٹ مار اور غیر قانونی اثاثے بنانے والوں کے خلاف واضح ہے ، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان پہلے اپنے گھر کی خبر لیں اور دیکھیں کہ خیبر پختونخوا میں ادویات کی خرید سمیت دیگر امورمیں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑے گئے ، خیبر پختونخوا کی حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں نے یہاں امدادمیں نمایاں کمی کردی ہے