counter easy hit

سیکرٹری خزانہ بلوچستان کی کرپشن کا سامنے آجانا تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،محمد ارشد چوہدری

Arshad Chaudhry

Arshad Chaudhry

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) سیکرٹری خزانہ بلوچستان کی کرپشن کا سامنے آجانا تازہ ہوا کا جھونکا ہے ،محمد ارشد چوہدری رہنما تحریک انصاف ،تفصیل کے مطابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر سے 63کروڑ سے زائد مالیت کا سونا اور کر نسی عوام کے سامنے لانا نیب افسران کی قابل تحسین کارکر دگی ہے ان خیالات کا اظہاررہنما تحریک انصاف سا بق MPAچوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اگر نیب اور عدلیہ انصاف سے اپنا کردار ادا کریں تو ملکی وسائل اور خزانہ لو ٹنے والے اپنے انجام تک پہنچ سکتے ہیں اور ارض پا ک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے قائد تحریک انصاف عمران خان بھی یہی ایجنڈہ لیکر سیا ست میں آئے ہیں تاکہ اپنے وطن کو کر پٹ مافیا اور لٹیر ے حکمرانوں جو اس پاک سرزمین کے وسائل کو بے دریغ لوٹ رہے ہیں ان سے نجات دلائی جاسکے،انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے خصوصی پیغام میں تبدیلی کیلئے اپنا مثبت رول ادا کر نے کی پرزور تاکید کی ہے