پیرس(عمیر بیگ)لندن کے عوام نے بھی عمران خان کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ محنت کش کے بیٹے کی فتح نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔عمران خان نے لندن میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستانی نڑاد شہری کے خلاف مہم چلائی مگر وہاں پر بھی انہیں سوائے رسوائی کے کچھ نہیں ملا