پیرس(عمیر بیگ)پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دینے کے لئے بھارت نے نیٹ ورک بنا رکھا ہے،ان خیالات کا اظہاران خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے صدر چوہدری منیر ورائچ نے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دینے کے لئے بھارت نے اپنا نیٹ ورک بنا رکھا ہے۔ جس سے وہ ملک میں افراتفری پیداکر رہا ہے۔ یکے بعد دیگرے را کے ایجنٹ کرفتار ہونا اس بات کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت کے عزائم پاک فوج کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیگی۔