پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس کو ایک ماہ گزر گیا مگر بات خطوں سے آگے نہیں بڑھی،ایک خط وزیر اعظم نے سپریم کورٹ کو لکھا اور دوسرا خط اپوزیشن نے وزیر اعظم کو لکھا ، کہیں سے بھی کسی کو کوئی جواب نہیں مل رہا۔ اپوزیشن کے خط کا تمسخر اڑانے والا کرپٹ حکومتی ٹولہ لوٹ مار کا حساب دینے کے بجائے آنکھیں دکھا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جو حکمران اپنی کرسی کیلئے بے گناہوں کی جانیں لینے کو جرم تصور نہیں کرتے وہ خطوں سے کس طرح راہ راست پر آ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے حوالے سے کھلی کتاب کی طرح کرپشن کے دستاویزی ثبوتوں کے باوجود ہر طرف خاموشی ہے۔ ،یوں لگ رہا ہے کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کے خلاف بات کرنا چند صحافیوں اور اینکرز کا مسئلہ ہے۔ عوام چاہتے ہیں کہ قومی دولت لوٹنے والوں سے پائی پائی وصول کی جائے مگر احتساب کے ادارے لمبی تان کر سوئے ہوئے ہیں ،