پیرس(عمیر بیگ)غریبوں کے گھروں میں فاقوں کی نوبت آپہنچی ہے، لیکن حکومت عوام کے بارے میں کچھ سوچنے کے بجائے اپنے ذاتی مفاد کی جنگ لڑرہی ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے حکمران نوجوانوں کو نو کریاں دیں