حمیرا ارشد کا کہنا ہے کہ بیٹے کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی ، اب مزید زندگی نہیں گزار سکتی
لاہور (یس اُردو) گلوکارہ حمیرا ارشد نے طلاق کے لئے ایک بار پھر فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ، حمیرا ارشد کا کہنا ہے احمد بٹ کے ساتھ مزید زندگی نہیں گزار سکتی ، فیملی جج نے شوہر احمد بٹ کو دس مئی کو طلب کر لیا ۔گلوکارہ حمیرا ارشد اس سے پہلے بھی رو رو کر داستان غم سنا چکی ہیں ۔ اب ایک بار پھر گلو کارہ نے طلاق کے لئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا ۔حمیرا ارشد کہتی ہیں صلح کا کوئی فائدہ نہیں ہوا ، بیٹے کی خاطر تمام اختلافات بھلا کر احمد بٹ سے صلح کی تھی ، اب مزید زندگی نہیں گزار سکتی ۔گلوہ کارہ نے استدعا کی ہے کہ عدالت طلاق کی ڈگری جاری کرے