counter easy hit

اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کا گندم خریداری مراکز واربرٹن، موڑ کھندا اور منڈی فیض آباد کا اچانک دورہ

Assistant Commissioner

Assistant Commissioner

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ میاں رفیق احسن کا گندم خریداری مراکز واربرٹن، موڑ کھندا اور منڈی فیض آباد کا اچانک دورہ۔سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر شہزاد احمد بھی ہمراہ تھے۔ضلع ننکانہ میں تمام گندم خریداری مراکز پر زمینداروں کو باردانے کی تقسیم میرٹ پر ہورہی ہے۔ ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر عثمان علی خاں کی زیر صدارت محکمہ مال، خوراک اور مارکیٹ کمیٹی کا عملہ ان مراکز پرپوری ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر میاں رفیق احسن نے آج واربرٹن،موڑ کھندا اور منڈی فیض آباد میں قائم گندم خریداری مراکز کے اچانک دورے کے دوران کیا۔اے سی ننکانہ نے باردانے کی ترسیل ،کسانوں کو دستیاب سہولیات،ٹھنڈے پانی اور سائے کی فراہمی سمیت دیگر معاملات کا جائزہ لیا اور سیکورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیر شہزاد احمد بھی اے سی کے ہمراہ تھے۔