پیرس(عمیر بیگ) نواز شریف کا مخالف سیاستدانوں کو دہشت گرد قرار دینا شرمناک ہے ،در اصل پاناما لیکس نے وزیر اعظم کو جذباتی بنادیا ہے ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اب ان میں دہشت گردوں اور مخالفین میں فرق سمجھ نہیں آرہا ،میاں صاحب کے بیٹوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کیا اب چور چور کا وا ویلا کرنے سے بات نہیں بنے گی