counter easy hit

قرضے معاف کرانے والوں کیخلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے ،چوہدری ندیم

Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(عمیر بیگ) قومی دولت بیرونِ ملک منتقل کرنے والے حکمرانوں کیساتھ ساتھ قرضے معاف کرانے والے بھی قومی مجرم ہیں اْن کے خلاف بھی قانون کو حرکت میں لانے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جب تک کرپشن مافیا کو جڑوں سے نہیں اکھاڑا جاتا اْس وقت تک وطن عزیز میں ترقی و خوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔