پیرس(عمیر بیگ) حکمران جماعت پانامہ لیکس پر کوئی واضح موقف اپنانے سے گریز کرتے ہوئے عوام کو محض طفل تسلیوں سے بہلا رہی ہے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے ایک خصوصی ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنیوالے ٹیکس چور حکمرانوں کو بھاگنے کا موقع نہیں دے گی اور اْنھیں لوٹی گئی رقوم کی ایک ایک پائی لوٹانا پڑے گی۔