پیرس(عمیر بیگ)جن لوگوں کو پارٹی نے عزت دی،وہ بیوفائی کر گئے ،یہ عوام سے کیا وفا کرینگے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے بیوفائی کرنے والوں کا انجام دنیا نے دیکھا ہے جن لوگوں کو پارٹی نے عزت دی وزیر اعظم کی کرسی پر بٹھایا وہ پارٹی سے بیوفائی کر گئے وہ لوگوں سے کیا وفا کریں گے ، کچھ لوگو ں نے سیاست کو کاروبار بنا لیا ہے رات کو سوتے ایک پارٹی میں صبح اٹھتے کسی اور پارٹی میں ہیں ،شہید وں کے خون سے غدار ی کرنے والے عوام کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ،