ڈی جی نیب بلوچستان طارق محمود کا کہنا ہے کہ سیکریٹری فنانس مشتاق رئیسانی کے کیس میں مثبت پش رفت کے ساتھ ہی کئی گرفتاریاں ہوئیں تاہم جو ملزمان ابھی قانون کی گرفت سے باہر ہیں انہیں بھی عوام کے تعاون سے جلد قانون کے کہٹرے میں کھڑا کریں گے۔
کوئٹہ: (یس اُردو) بلوچستان کے سیکریٹری فنانس مشتاق رئیسانی نیب کی تحویل میں ہیں اور ان کی جانب سے روز نئے انکشافات سامنے آ رہے ہیں۔ مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر کرپشن میں شامل ان کے متعدد ساتھیوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ڈی جی نیب میجر ریٹائرڈ طارق محمود کا کہنا ہے کہ سیکریٹری فنانس مشتاق رئیسانی کے کیس میں مثبت پش رفت ہوئی ہے۔ ایڈمنسٹریٹر خالق آباد سلیم شاہ کو اس کیس کا انتہائی مطلوب شخص قرار دیتے ہوئے ڈی جی نیب نے عوام الناس سے ان کے متعلق نیب کو اطلاع کرنے کی اپیل کی ہے۔ڈی جی نیب کا کہنا ہے کہ ملکی وسائل کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے عوام تعاون کریں، معلومات یا دستاویزی ثبوت نیب میں کسی بھی وقت دیئے جا سکتے ہیں۔ معلومات فراہم کرنے والے افراد کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔