counter easy hit

پرویز الٰہی کا حکومت پر مخالفین کے نام پاناما لیکس میں شامل کرنیکا الزام

 Pervez Lex orders

Pervez Lex orders

مسلم لیگ قائد اعظم کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کی اصل فہرست میں مونس الہی کا نام موجود ہی نہیں۔ ساری رات نواز شریف کی حکومت اور انکے میڈیا سیل نے مخالفین کے نام لکھوائے تاکہ کنفیوژن پیدا کی جا سکے۔
لاہور: (یس اُردو) پاناما لیکس کی دوسری قسط نے سیاستدانوں کی نیندیں اڑا دیں۔ چوہدری پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی کا نام آیا تو وہ بھی میدان میں آ گئے۔ پریس کانفرنس میں حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ پرویز الہی نے کہا یہاں کوئی قانون ہی نہیں کارروائی کہاں کریں گے۔ قرضے معاف کروانے والوں کا سوال آیا تو پرویز الہی شہبازشریف پر برس پڑے۔ کہتے ہیں شہباز شریف زرداری کے آگے پیچھے انڈے کوفتے لیکر پھرتے رہے۔ پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم پاناما لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتوں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی بازیابی پر انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔