پیرس(عمیر بیگ)ملک لوٹنے والوں کا احتساب عوام کی آواز بن چکا ہے، ان خیالات کا اظہار خان افضال سابقہ چیئرمین پی ٹی آئی فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ، حکمران طبقہ نے کرپشن کی داستانیں رقم کی ہیں یہی وجہ ہے کہ جب بھی احتساب کا مطالبہ کیا جاتا ہے تو حکومتی وزراء پی ٹی آئی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے خلاف بے بنیاد پراپیگنڈہ شروع کر دیتے ہیں۔