پیرس(عمیر بیگ) حکومت کیخلاف مخالفین کی سازشیں ناکام ہونگی، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس نے ایک خصوصی ملاقات میں نمائندہ یس اُردو سے کیا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہاتھ پاناما لیکس کے معاملہ میں بالکل صاف ہیں،مخالفین ملک کوترقی کرتے ہوئے نہیں دیکھنا چاہتے وہ اقتدار کی حوس میں آئے دن کوئی نہ کوئی نیا ایشو بنا کر حکومت کوالجھانا چاہتے ہیں تاکہ ملک ترقی نہ کر سکے۔