counter easy hit

بلا امتیاز کڑا احتساب پوری قوم کا مطالبہ ہے ، عاطف مجاہد

 Atif Mujahid

Atif Mujahid

پیرس(عمیر بیگ)حکمران باہر چھپایا گیا پیسہ ملک میں لے آئیں تو قرضوں کی ضرورت نہیں پڑے گی، ان خیالات کا اظہار عاطف مجاہد رہنما تحریک انصاف فرانس نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف قرضے معاف کرانے والوں کو سزائیں دینے کی باتیں مت کریں ان کے منہ سے یہ باتیں اچھی نہیں لگتیں۔قوم کا پیسہ زرداری کے پیٹ سے نکالنے والے اپنے خاندان سے بھی قومی دولت واپس لائیں۔ آف شور کمپنیوں کے ذریعے اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنیوالے حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز بتائیں کہ یہ پیسہ کیسے باہر گیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے بیرونی دوروں پر اخراجات کو بھی تنقید کا نشانہ بنا یا ہے۔