پیرس(عمیر بیگ)خرم زکی کا دن دیہاڑے قتل معاشرے میں مذہبی عدم برداشت کا مظہر ہے عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش کی گئی،ان خیالات کا اظہار پی پی پی فرانس کے جنرل سیکرٹری ملک منیر احمد نے یس اُردو سے کیا، انہون نے کہا کہ انسانی حقوق کے سرگرم کارکن خرم زکی کا دن دیہاڑے قتل نہ صرف پاکستانی معاشرے میں مذہبی عدم برداشت کا مظہر ہے بلکہ اس سے قاتلوں نے ایک تیر سے کئی شکار کئے ہیں، خرم زکی شہیدکے قاتلوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی بھرپور موجودگی کا پیغام دیا ہے تو دوسری جانب عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے کو داغدار کرنے کی کوشش کی ہے