counter easy hit

چیرمین مسلم لیگ ن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو چکاہے،چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ

Mohammad Arshad

Mohammad Arshad

سرائے عالمگیر(حارث اقبال راٹھور)چیرمین مسلم لیگ ن کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ملکی ترقی کا پہیہ جام ہو چکاہے قرضوں کے بل ملکی ترقی دیوانے کے وہ خواب ہیں جن کی تکمیل کبجھی بھی ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کے راہنما سابق ایم پی اے چوہدری محمد ارشد ایڈووکیٹ ۔ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ بیرونی قرضوں سے عوام خوشحال ہونگے نہ ملکی ترقی ممکن ہے بلکہ ملکی ترقی کے لیے جس جذبے کی ضرورت ہوتی ہے حکمران اس سے خالی ہیں انہوں نے کہاکہ پانامہ لیکس ایشو سامنے آنے کے بعد یہ بات روز روشن کی طرح واضح ہوچکی ہے کہ حکمرانوں کو ملک و قوم کی سے کوئی غرض نہیں بلکہ حواریوں سے مل کر ملکی وسائل کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں مگر اب کھیل ختم ہوچکاہے پی ٹی آئی لوٹ مار کی سیاست پریقین رکھتی ہے نہ ہی کرپٹ عناصر کا ساتھ دے گی بلکہ ملک سے کرپٹ سیاستدانوں اور فرسودہ انتخابی نظام کا خاتمہ تحریک انصاف کا اولین مشن ہے انشااللہ بہت جلد عوام کو کرپٹ مافیاسے نجات دلائیں گے۔