پیرس(عمیر بیگ)ن لیگ کی کرپشن پاناما لیکس کے ذریعے پوری قوم کے سامنے عیاں ہوچکی ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے کرپشن کرنے کیلئے ملک بھر میں آڑھتیں کھول رکھی ہیں اور وزراء کی ٹیم کو ایجنٹ بنا رکھاہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک معاشی بدحالی کا شکارہے ، وزراء اورمشیر اپنی نوکریاں بچانے کے چکرمیں سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیں