پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم کو عوام کی حمایت حاصل ہے ،کسی کی ذاتی خواہش پر گھر جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کے چیف آرگنائزر میاں حنیف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے آپکو احتساب کیلئے پیش کر کے مخالفین کے منہ بند کردئیے ہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھاکہ ملک و قوم کی ترقی ن لیگی قیادت اور جماعت کا ایجنڈہ ہے۔