counter easy hit

باردانہ کی تقسیم بارے حکومتی دعوے کھوکھلے ہیں،چوہدری ندیم

Chaudhry Nadeem

Chaudhry Nadeem

پیرس(عمیر بیگ)حکومت پنجاب کے اشتہا رات مہم کے ذریعے باردانہ کی تقسیم اور گندم خریداری کے تمام دعوے کھوکھلے ہیں۔ گندم کی کٹائی کا عمل 80فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امسال بھی محکمہ خوراک کی کالی بھیڑیں اور پٹواری مافیا اپنی من مانی کرکے با اثر شخصیات کو باردانہ تقسیم کررہے ہیں۔کسان سارا دن کڑی دھوپ میں باردانہ کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔