counter easy hit

مسلم لیگ ن کی سیاست کا محور عوامی خدمت ہے ، خان یوسف

 Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس(عمیر بیگ)عمران خان ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے انتشار کی سیاست کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے س اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور وہ ترقی کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔مسلم لیگ ن نے ہر دور میں ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے لئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں لیکن عمران خان کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی اور ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کے لئے احتجاجی اور انتشاری سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ملکی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔