counter easy hit

شریف برادران کا یوم حساب قریب ہے، شاہد لطیف گجر

Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین (بیورو چیف)گذشتہ تین سالوں میں وزیراعظم نے لاتعداد غیر ملکی دورے کئے جن کا کوئی مثبت نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ان خیالات کا اظہار پی پی پی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا،انہوں نے کہا کہ ان دوروں پر خرچ ہونیوالی رقوم کے ذریعے پاکستانی عوام پر اضافی بوجھ پڑا۔ وزیراعظم نواز شریف کو قومی خزانے سے لوٹی گئی قومی دولت کیساتھ ساتھ بیرونِ ملک دوروں پر خرچ ہونیوالے کروڑوں روپے کا بھی حساب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے شاہی اخراجات کے ذریعے ملک و قوم کو کنگال بنا دیا۔ اب اْن کا یوم حساب قریب ہے