پیرس(عمیر بیگ)پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم اور حکومتی کابینہ کو فرار نہیں ہونے دیں گے، ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ،قوم نے حکومتی پالیسیوں کو مسترد کر دیا ہے۔ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف برسراقتدار آکر قوم کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔ زرداری اور نواز دور حکومت میں عوام کا استحصا ل کیا گیا عوامی خدمت کے نعرے لگانے والوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس پر حکمرانوں کے حربوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اور حکومتی کابینہ کو فرار نہیں ہونے دیں گے۔ تحریک انصاف نے کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کو دفن کرنے کیلئے جد و جہد کا آغاز کر دیا ہے۔