counter easy hit

100 سے زائد اساتذہ 3 سالوں سے محکمانہ ترقی سے محروم ،متاثرہ اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے

More than 100 teachers

More than 100 teachers

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ڈی سی او ننکانہ صاحب کی عدم دلچسپی ،100 سے زائد اساتذہ 3 سالوں سے محکمانہ ترقی سے محروم ،متاثرہ اساتذہ سراپا احتجاج بن گئے ،وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے 60 پرائمری سکول ٹیچرز کو گریڈ 9 سے 14 اور 35 ایلیمنٹری سکول ٹیچرز کو گریڈ 14 سے 16 میں ترقی دینے کے لئے پچھلے تین سالوں میں درجنوں مرتبہ اپنے کاغذات جمع کروانے کا حکم دیا ،محکمہ تعلیم کی طر ف ترقی کے خواہشمند تمام اساتذہ کو اپنی تمام مدت ملازمت کی سروس بک کی متعلقہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے تصدیق ) اے سی آر)کروانے کی ہدائیت کی گئی ،جس کو پورا کرنے کے لئے اساتذہ نے کئی ماہ مختلف اضلاع میں تعینات ان افسران سے دستخط کروانے کے لئے طویل جدوجہد کی جس پران کے ہزاروں روپے اخراجات بھی آئے ،محکمہ تعلیم کی اس شرط کو پوارا کرنے کے لئے کئی اساتذہ نے اپنی 25 سالہ سروس کی تمام اے سی آر بنوانے کے لئے پنجاب کے تمام اضلاع کے چکر لگائے،محکمانہ ترقی کے منتظر اساتذہ معراج دین ،محمد آصف اورغلام حسین کی قیادت میں اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ محکمہ تعلیم کی پالیسی کے مطابق ہر بار نئی بھرتی سے قبل پہلے سے موجود اساتذہ کو ان کے میرٹ کے مطابق ترقی دینا ضروری ہو تا ہے مگر ننکانہ صاحب ضلع میں اس قانون کو پس پشت ڈالتے ہوئے 2013 کے بعد اساتذہ کو ترقی نہیں دی گئی جبکہ اس دوران 3 مرتبہ نئے اساتذہ کو بھرتی کیا گیا انہوں نے بتایا کہ 2005 میں ضلع بننے والے ننکانہ صاحب میں 11 سالوں میں صرف 3 مرتبہ اساتذہ کو ترقیاں دی گئی ہیں جبکہ ان 11 سالوں میں 8 سے زائد مرتبہ نئے اساتذہ کو بھرتی کیا گیا جبکہ 2013 کے بعد 100سے زائد اساتذہ تاحال ترقی کے منتظر ہیں ،دوسری طرف معلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم کے افسران نے ترقی کے اہل تمام اساتذہ کی فائلیں مکمل اور دوسرا پیپر ورک کر کے حتمی منظوری کے لئے ڈی سی او آفس بھجوا دیا ہے جو کئی ماہ سے ڈی سی او ڈاکٹر عثمان علی خان کی ” منظوری ” کا منتظر ہے ،متاثرہ اساتذہ نے صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔