غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے برٹش ورجن آئی لینڈ میں 90 کی دہائی میں ایک گولڈ پراسپیکٹنگ کمپنی بنائی
سڈنی (یس اُردو) عالمی سیاست میں ہلچل مچانے والے پاناما لیکس میں آسٹریلوی وزیر اعظم میلکم ٹرن بل کا نام بھی آگیا ۔
پاناما لیکس میں نام آنے پر آسٹریلوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غلط کام نہیں کیا ہے ان پر لگایا گیا الزام بے بنیاد ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق متعلقہ آف شور کمپنی اُس آرگنائزیشن کی ملکیت ہے جس میں میلکم ٹرن بل بطور ڈائریکٹر ملازمت کرتے تھے ۔ میلکم ٹرن بل سیاست میں آنے سے پہلے بینکاری سے وابستہ تھے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بل نے برٹش ورجن آئی لینڈ میں 90 کی دہائی میں ایک گولڈ پراسپیکٹنگ کمپنی بنائی جس کے ذریعے 10 ارب پاؤنڈ کی لاگت سے سائبیریا میں گولڈ مائن لگانے کا منصوبہ بنایا گیا۔آسٹریلوی وزیراعظم کو اس شیل کمپنی کا ڈائریکٹر بتایا گیا ہے جب کہ اس کمپنی کی جانب سے گولڈ مائن میں اسٹیک حاصل کرنے کے لئے روسی حکمرانوں کو رشوت دینے کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے ۔پاناما لیکس میں نام آنے پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم سے وضاحت طلب کر لی ہے