پاکستان سے محبت اور وفا کی خاطر شہادت کو گلے لگانے والے مطیع الرحمان نظامی کی پھانسی پر ترکی نے احتجاجاَ بنگلہ دیش سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔
انقرہ: (یس اُردو) پاکستان سے وفا کی خاطر مطیع الرحمان نظامی کو پھانسی دی گئی تو ترکی نے بنگلہ دیش سے شدید احتجاج کیا۔ ترک صدر طیب اردگان نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نظامی ایسی کسی سزا کے حقدار نہیں تھے۔ ترک وزارت خارجہ نے بطور احتجاج ڈھاکا سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔ اس سے پہلے ترک وزارت خارجہ کی جانب سے مذمتی بیان جاری کیا گیا جس میں مطیع الرحمان کی پھانسی کو انصاف کا قتل قرار دیا گیا۔ مطیع الرحمان کی پھانسی کے خلاف انقرہ اور استنبول میں مظاہرے بھی ہوئے۔ جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی کو اکہتر کی جنگ میں پاکستان کا ساتھ دینے کے جرم میں موت کی سزا دی گئی۔