counter easy hit

پاناما لیکس، وزیر اعظم پیر کو قومی اسمبلی میں پالیسی بیان دیں گے

Assembly on Monday

Assembly on Monday

وزیراعظم نواز شریف نے آج قومی اسمبلی میں جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔ پیر کو پاناما لیکس پر پالیسی بیان دیں گے۔
اسلام آباد: (یس اُردو) میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا وزیراعظم کے پالیسی بیان پر اپوزیشن سے معاملات طے پا گئے ہیں۔ وزیراعظم کی موجودگی میں کارروائی خوشگوار ماحول میں چلانا چاہتا ہوں۔ کہتے ہیں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ علیل ہیں وہ بھی پیر کو اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزیشن نے خطاب کے دوران ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور حکومتی وزراء سے بھی مشاورت کی ہے تاکہ کارروائی پرامن انداز میں مکمل ہو۔ ان کا مزید کہنا تھا وزیراعظم جمعہ کو بھی آنا چاہیں تو ان کی مرضی ہے لیکن پاناما لیکس پر پالیسی بیان پیر کو ایوان میں دیں گے۔ واضح رہے اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما لیکس کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لیں۔