پیرس(عمیر بیگ)کرپشن کے چیمپئن اعتزاز احسن اوریو ٹرن کے ماسٹر عمران خان خود کو احتساب سے بچانے کیلئے سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں لیکن وہ احتساب سے نہیں بچ سکیں گے ، چند شعبدہ باز سیاستدان ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس خان یوسف نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ سیاسی یتیم قوم کو انتہا پسندی کی طرف لے جانے کی کوشش کررہے ہیں،عوام ان کی کسی بات پر توجہ نہ دیں۔