پیرس(عمیر بیگ)عمران خان مسلسل ناکامیوں کے باعث سے ن لیگ فوبیا کا شکار ہو گئے ہیں۔ الزامات کی بھر مارعمران خان کی ذہنی پستی ہے۔ عمران خان جھوٹ اور الزامات کی سیاست سے باز آجائیں اور اپنے کارکنوں کی سیاسی تربیت پر توجہ دیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت عوامی فلاح و بہبود اور تعمیروترقی کی سیاست کرتی ہے