پیرس(عمیر بیگ)حکمرانوں کا جانا نوشتہ دیوار، عوامی اجتماعات کا سلسلہ بڑھتا جائے گا ، عوام کی سوچ کا رخ بدل چکا ہے اور حکومت کے اتحادیوں کے چہرے سے بھی نقاب اٹھ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بنوں کے جلسے نے ملکی سیاست میں ایک نئی تاریخ رقم کر کے حکمرانوں کو واضح طور پر یہ پیغام دیا ہے کہ ان کا جانا اب نوشتہ دیوار بن چکا ہے۔