counter easy hit

عمران خان پاناما کی آڑ میں بدامنی پھیلا رہے ہیں:خان یوسف

Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس(عمیر بیگ)2017 میں ملک سے لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی،ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوچکا ہے، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کی آڑ میں عمران خان اور اسکے ساتھی ملک میں انارکی ،بدامنی اور دہشت گردی پھیلارہے ہیں آج کا پاکستان تما م ترمخالفت کے باوجود ترقی کی شاہراہوں پر گامزن ہوچکا ہے۔ 2017 میں ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم ہوجائیگی، پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی ہے جبکہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوگا۔حکومت صحت اور تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دے رہی ہے۔