counter easy hit

قوم کرپٹ حکمرانوں کیخلاف متحد ہو چکی ہے ،خان افضال

 Khan Afzal

Khan Afzal

پیرس(عمیر بیگ)عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاناما میں پڑی قوم کی دولت کو واپس لا سکتے ہیں، قوم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ حکمرانوں کے خلاف متحد ہو چکی ہے۔ ۔ عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاناما اور سوئس بینکوں میں پڑی قوم کی دولت کو پاکستان واپس لا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سابقہ چیئرمین خان افضال نے کیڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکمران بیس کروڑ عوام کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ہر طرف اقرباء پروری کی سیاست ہو رہی ہے۔ موجودہ حکمرانوں کی ناکام معاشی پالیسیوں نے مزدور کو فاقہ کشی پر مجبور کر دیا ہے۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔ ملک کے تمام اداروں کی لوٹ سیل لگا دی گئی ہے لیکن ہم اس اندھیر نگری میں انصاف کا چراغ روشن کریں گے اور ظلم کے خاتمے تک اپنے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 20مئی کو فیصل آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ کامیاب ہو گا۔ تحریک انصاف کے تمام کارکنوں کو متحرک کر دیا گیا ہے