counter easy hit

کرپشن ختم کئے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے، شاہد لطیف گجر

 Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین(بیورو چیف)کرپشن وہ ناسور ہے جس نے قومی معیشت کو دیوالیہ کر کے رکھ دیا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی کرپشن سے ملک کے مختلف اداروں کی کارکردگی تنز ل کا شکا ر ہوئی ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے ہر سطح پر جد وجہد کی جائے کیو نکہ اس جدو جہد کے بغیر پاکستانی معیشت مستحکم نہیں ہو سکتی اور نہ ہی ترقی وخوشحالی کا خواب پورا ہوسکتا ہے