لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) اسلام پورہ کے رہائشی 13سالہ بچے کو ٹوکے کے وارکرکے بے دردی سے قتل کردیاگیا،نعش قبرستان سے برآمد، اس سلسلہ میں بتایاجاتاہے کہ محلہ اسلام پورہ کے رہائشی محمداحسان اللہ کابیٹا13سالہ ذیشان شام کو گھرسے کسی دوست کو ملنے نکلا،رات گئے واپس نہ آیاتو والدین کو تشویش ہوئی ،انہوں نے اپنے طورپرتلاش بسیارکی ،صبح انہیں اطلاع ملی کہ نوگزہ قبرستان کے قریب ایک بچے کی نعش پڑی ہوئی ہے ،والدین نے جاکردیکھاتو وہ ان کے بیٹے ذیشان کی ہی نعش تھی ،جسے نامعلوم ملزمان نے ٹوکے وارکرکے انتہائی بے دردی سے قتل کردیاتھا،اطلاع ملنے پرپولیس نے نعش قبضہ میں لے لی اور پوسٹمارٹم کے بعدنعش ورثاء کے حوالے کردی،ورثاء کاکہناہے کہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ،کسی نے ناحق ہمارے بیٹے کو قتل کیاہے ،سٹی پولیس لالہ موسیٰ نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔